ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بوسٹن میں دو پولیس اہلکاروں پر حملے کے ایک ملزم کا سراغ مل گیا

بوسٹن میں دو پولیس اہلکاروں پر حملے کے ایک ملزم کا سراغ مل گیا

Thu, 13 Oct 2016 15:39:08    S.O. News Service

واشنگٹن 13؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی حکام نے کہا ہے کہ بوسٹن میں دو پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے والے ملزمان میں سے ایک کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ یہ پولیس اہلکار فائرنگ کے ایک واقعے میں زخمی ہوگئے تھے۔ مقامی پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بوسٹن کے مشرقی حصے میں بدھ کی شب پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک کی زندگی خطرے میں ہے۔


Share: